ابنا: یکم ذی القعدہ کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت ہے اس موقع پر پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں عشرہ تکریم کے نام سے دس روزہ جشن منایا جارہاہے۔ اس عظیم المرتبت خاتون کا اسم مبارک فاطمہ اورآپ کا مشہور ترین لقب معصومہ ہے ۔قم المقدسہ میں آپ کے مدفون ہونے کی وجہ سے آپ معصومہ قم کے نام سے معروف ہيں۔ جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے پدر بزرگوار حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اوروالدہ ماجدہ جناب نجمہ خاتون ہیں اورآپ حضرت امام رضاعلیہ السلام کی ہمیشرہ گرامی ہيں۔ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا علوم آل محمد پر مکمل دسترس رکھتی تھیں روایتوں میں آپ کی زیارت کا بہت زیادہ ثواب بیان کیا گیاہے۔پورے سال دنیا بھر سے اہل بیت عصمت وطہارت کے شیدائی قم المقدسہ میں آپ کی زیارت سے شرفیاب ہونے کے لئے آتے ہيں اوراپنی مرادیں لے کرجاتے ہيں۔ قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں زائرین کی بہت بڑی تعداد جو پورے ایران اوردنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہيں آپ کا جشن ولادت انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہے ہيں۔ واضح رہے کہ آپ کے بردار گرامی حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعات گیارہ ذی القعدہ کو ہے اسی لئے یکم سے گیارہ ذی القعده تک پورے ایران میں دس روزہ جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔......./169
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460261
یکم ذی القعدہ کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا یوم ولادت باسعادت ہے اس موقع پر پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں عشرہ تکریم کے نام سے دس روزہ جشن منایا جارہاہے۔